پاکستان
20 اپریل ، 2015

کراچی ضمنی انتخاب،محکمہ داخلہ کو ڈبل سواری پرپابندی کی سفارش

کراچی ضمنی انتخاب،محکمہ داخلہ کو  ڈبل سواری پرپابندی کی سفارش

کراچی .......کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولیس نے 21سے24اپریل تک ضلع وسطی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق 23اپریل کو این اے 246کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولیس نے محکمہ داخلہ سے سفارش کی ہے کہ 21سے24اپریل تک شہر کے ضلع وسطی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے ۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر پولیس کے حکام نے بتایا کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث اعلی سطح کے اجلاس میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :