20 اپریل ، 2015
اسلام آباد.......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خا ن اور بچوں کے ساتھ واپس اسلام آباد چلے گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین دو روز کراچی میں قیام کرنے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔عمران خان صبح کراچی ایک ہوٹل سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ پرائیوٹ جہاز کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوئے ۔ عمران خان کے ہمراہ ریحام خان اور انکے بچے بھی تھے۔عمران خان نے کراچی میں قیام کے دوران گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہونے والے جلسے سے بھی خطاب کیا تھا۔