25 جنوری ، 2012
بشکیک … کرغیزستان میں 7ہزار قیدیوں نے جیل میں نامناسب سہولیات کی وجہ سے بھوک ہڑتال کردی ہے جبکہ سیکڑوں قیدیوں نے اپنے ہونٹ سی لئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک کی سب سے بڑی جیل میں قیدیوں نے سہولیات نہ ملنے پر احتجاج شروع کردیا۔ جیل میں موجود 6ہزار 6 سو قیدیوں نے بھوک ہڑتال کردی ہے۔ بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کے علاوہ جیل میں موجود 1197 قیدیوں نے احتجاجاً اپنے ہونٹ سی لیے۔ ان قیدیوں نے اپنے خاندان والوں سے بھی کہا ہے کہ وہ بھی جیل سے باہر احتجاج کریں تاکہ جیل حکام پر دباوٴ بڑھایا جاسکے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں نے اس وقت احتجاج شروع کیا جب جیل میں موجود گینگسٹرز سے سہولیات واپس لی گئیں۔