21 اپریل ، 2015
اسلام آباد......اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے،چینی صدر کوپارلیمنٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کا آغازتلاوت قرآن پاک سےہوا۔اسپیکر سردار ایاز صادق چینی صدر شی چن پنگ کے اعزاز میں خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہ کسی بھی غیرملکی سربراہ مملکت کا موجودہ پارلیمنٹ سے یہ پہلا خطاب ہے۔چینی صدر کی ایوان میں آمد پراراکین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر ڈیسک بجاکر زبردست استقبال کیا۔اس موقع پردونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھن بھی بجائی گئی