21 اپریل ، 2015
سرگودھا ........سرگودھا میں پھولوں کی خوب صورت اوردلکش نمائش ختم ہوگئی۔ جشن بہاراں کے موقع پر لگائی گئی نمائش میں 100 سے زائد اقسام کے پھول رکھے گئے تھے۔سرگودھا کےسرکٹ ہاؤس میں ہونےوالی اس نمائش میں مختلف نرسری مالکان، محکمہ جنگلات اور تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔ نمائش میں پھولوں کی 100 سے زائد اقسام رکھی گئی تھیں جو شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ضلعی حکومت کے زیر اہتما م منعقدہ نما ئش میں آنے والے شر کا خصو صاً خواتین اور بچوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔