21 اپریل ، 2015
اسلام آباد........عظیم دوست کا جیسےپر تپاک استقبال کیا گیا، ویسا ہی جوش و خروش الوداع کہتے ہوئے بھی دکھائی دیا۔ چین کے صدر کا طیارہ واپسی کے لیے جونہی پاکستان کی فضا میں بلند ہوا ۔ پاک فضائیہ کے 8 جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے اسے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی دوستی قائم و دائم رکھنے کا عزم لیے چینی صدر پاکستان آئے تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ معزز مہمان کو رخصت کرنے کا وقت آیا تو اس کی تیاریاں بھی شایان شان کی گئیں۔ نورخان ایئر بیس سے چینی صدر کے خصوصی طیارے نے اڑان بھری تو 8 جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں نے اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا۔ چار جے ایف 17 تھنڈر دائیں اور چار بائیں جانب تھے۔ پاکستان کی فضائی حدود کا اختتام ہوا ، جے ایف 17 تھنڈر طیارے الوداع کہتے ہوئے واپس ہو لیے اور چینی صدر کا خصوصی طیارہ اپنی منزل کی جانب چلا گیا۔