21 اپریل ، 2015
نئی دہلی........چینی صدر کے پاکستان کے دورے پر بھارت میں کہرام مچ گیا ، میڈیا اور نیتاؤں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ بھارت پاک چین دوستی ہضم کرنے کو تیار نہیں۔ بھارتی میڈیا پر دونوں ملکوں کے خلاف ہرزہ سرائی کا دور چل نکلا۔ چین کے صدر شی چن پنگ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو بھارت میں روایتی روناپیٹنا مچ گیا۔ بھارتی میڈیا جو اوباما کے لیے چائے بناتے مودی کو دیکھ کر خوشی سے پھول کر کپا ہوگیا تھا، پاک چین لازوال دوستی کی مثال پر جل بھن کر کباب ہوگیا۔میڈیا کے ساتھ ساتھ نیتاؤـں کی بھی نیندیں حرام ہوگئیں، ایک تو کریلا اوپر سے نیم چڑھا،پاک چین دوستی اور چین کے پاکستان کو لازوال تحائف،بھارت کو کانٹے کی طرح کھٹکنے لگا۔