21 اپریل ، 2015
ریاض........سعودی فوجی ترجمان نے یمن میں کارروائیاں بند کرنے کا اعلان کردیا۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج نے اپنے مقاصد حاصل کرلیے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اب یمن میں بحالی کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی اتحادی افواج نے یمن میں فوجی کارروائیوں کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں سیز فائر نہیں،آپریشن ختم کیا گیا ہے۔اتحادی افواج کا فضائی کارروائی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یمن میں اپنے مقاصد حاصل کرلیے،سعودی عرب کو درپیش خطرات ختم ہوگئے ہیں۔