پاکستان
21 اپریل ، 2015

این اے 246 میں تعینات پولنگ عملے کا تعلق متحدہ سے ہے،نعیم الرحمان

این اے 246 میں تعینات پولنگ عملے کا تعلق متحدہ سے ہے،نعیم الرحمان

کراچی......امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا الزام ہے کہ کراچی ضمنی الیکشن میں تعینات کئے گئے پولنگ عملے کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ لگتا ہے الیکشن کمیشن کراچی میں اصلاحات نہیں چاہتا، تبھی تو کسی مطالبہ پر عمل نہیں کررہا۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےحکم کے باوجود اب تک ووٹر لسٹوں میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔ انہوں نے ایم کیو ایم کےبابر غوری کی مبینہ کرپشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹاف کیلئے کے پی ٹی سمیت جن اداروں کے ملازمین تعینات کئے جارہے ہیں، اُن پر تحفظات ہیں کیونکہ ان میں سے اکثریت کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ جماعت اسلامی کے منتخب امیدوار راشد نسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں میں کرپشن جو بھرمار ہوئی، جماعت اسلامی اُسے ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی درست امیدوار کو منتخب کرنے کا نام ہے اور وہ کراچی کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ معاملہ الیکشن کا ہو تو ایم کیو ایم سیاسی جماعت نہیں بلکہ مافیا بن جاتی ہے۔ انہوں این اے 246 کے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ اپنا ووٹ تقسیم نہ ہونے دیں اور ووٹ کا درست استعمال یقینی بنائیں۔

مزید خبریں :