کھیل
22 اپریل ، 2015

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے انگلینڈ کیخلاف 5وکٹوں پر130 رنز

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے انگلینڈ کیخلاف 5وکٹوں پر130  رنز

سینٹ جارج........ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ منگل سے سینٹ جارج، گرینڈا میں شروع ہوگیا ہے۔ میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر کالی اندھی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ میں ابتدائی کھیل بارش کی وجہ سے متاثر ہوا، ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ کا آغاز اچھا نہ رہا، صرف 74کے اسکور پر ان کے 4کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ ڈیرن براو35، جیرمین بلیک وٖڈ26 اور مارلن سیمیولز43 رنز نے کالی اندھی کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور اسکور میں اضافہ کرتے ہوئے 130رنز پر پہنچا دیا ہے، مارلن سیمیولز43 اور دینیش رام دین صفر پر کھیل رہے ہیں، جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے فاسٹ بالرز چھائے رہے، جن میں کرس جارڈن نے 2، جیمرز انڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور بین اسٹوکس نے 1,1وکٹ حاصل کی ہے۔

مزید خبریں :