22 اپریل ، 2015
کراچی .....کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق سعید آباد کے علاقے گلشن غازی میں جمعہ بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 50 سالہ محمد حنیف زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایف بی ایریا انڈسٹریل ایریا کی شفیق کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ سعید ولی زخمی ہوگیا، جسے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے باعث پیش آیا۔