کاروبار
22 اپریل ، 2015

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جدید انٹر پرائزڈیٹا ویئر ہائوس بزنس سسٹم نصب

کراچی....... پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے جدید ترین انٹر پرائز ڈیٹا ویئر ہاؤس اور بزنس انٹیلیجنس سسٹم نصب کیا ہے۔ اس سسٹم کی تنصیب سے صارفین کی ضروریات بہتر طور پر سمجھنے اور اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار کی سروسز کی فراہمی سے اُن ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کرنے میں مدد ملے گی۔اپ گریڈڈ سسٹم کے ذریعے پی ٹی سی ایل کے سروسز فراہم کرنے کے مختلف پلیٹ فارمز کی کارکردگی میں بہترے آئے گی اور صارفین کو بہتر سہولیات میسر ہونگی۔پی ٹی سی ایل کے چیف انفارمیشن آفیسر راعد عبد الفتاح نے کہاکہ پی ٹی سی ایل نے اس اسٹریٹیجک مقصد کے حصول کے لیے ٹیراڈیٹا کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ صارفین کے طرزِ عمل کے بارے میںبہتر طور پر جانا جا سکے اور اسی مناسبت سے صارفین کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے۔ ٹیراڈیٹا پاکستان کے منیجنگ ڈائرکٹر خر م راحت نے کہامجھے پی ٹی سی ایل میں ڈیٹا ویئر ہاؤس پراجیکٹ کی کامیاب تنصیب پر بے حد خوشی ہے اور میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ یہ ایک طویل اور مُفید اشتراک کا محض آغاز ہے جس کے تحت ہم پی ٹی سی ایل بزنس ٹیمز کے ساتھ مسلسل بنیادوں پررابطے کے ذریعے بہترمعلومات اور تجزیوں کی بدولت بہتری لے کر آئیں گے۔

مزید خبریں :