کھیل
23 اپریل ، 2015

چیئرمین پی سی بی نے بنگلادیش کیخلاف شکست کا نوٹس لے لیا

چیئرمین پی سی بی نے بنگلادیش کیخلاف شکست کا نوٹس لے لیا

ڈھاکا......چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کا نوٹس لے لیا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کےخلاف سیریزکےبعد شکست کی وجوہات معلوم کی جائیں گی، فی الحال ٹیم مینجمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔ شہریار خان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیم کی شکست پر سخت مایوسی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ حالیہ ون ڈے سیریز میں بنگلا دیش نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دے وائٹ واش کیا تھا۔

مزید خبریں :