پاکستان
23 اپریل ، 2015

ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

کراچی ......کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ڈی جی رینجرز آئی جی سندھ نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے حلقہ این اے 246 میں جاری پولنگ کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ وہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں قائم ڈی آر او آفس بھی گئے اور عملے سے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے ڈی سی آفس میں مانٹرنگ سیل کا بھی معائنہ کیا ۔ بعد میں میجر جنرل بلال اکبر نے حلقے کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی کے حوالے سے رینجرز اور پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ کیا۔دوسری جانب آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے بھی حلقہ این اے 246 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کسی علاقے سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔ کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام بھی اس موقع پر آئی جی سندھ کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں :