23 اپریل ، 2015
راچی.......متحدہ قومی موومنٹ کی پتنگ نے سب کی ڈور کاٹ دی، این اے 246کے ضمنی انتخاب میں کنور نوید جمیل سب سے آگے، اب تک کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عمران اسماعیل کا دوسرا نمبرجبکہ جماعت اسلامی کے راشد نسیم کی تیسری پوزیشن ہے۔کراچی کے حلقے این اے 246 میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جس میں ایم کیو ایم کو واضح برتری نظر آرہی ہے، 213پولنگ اسٹیشنز میں سے 96 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں۔ ان میں ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل 39534ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل 10125 ووٹ لے کر دوسرے اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم 4809 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کا مرکز نائن زیرو اسی حلقے یعنی این اے 246 میں واقع ہے اور یہاں سے ماضی میں بھی ایم کیو ایم کے امیدوار کامیاب ہوتے آئے ہیں۔ آج بھی ایم کیو ایم کو واضح برتری نظر آرہی ہے۔