23 اپریل ، 2015
کراچی......حلقہ این اے 246کسی کی بقا کا مسئلہ اورکسی کے لئے چیلنج بن گیا، ضمنی انتخاب کے دوران ضلع وسطی کا سیاسی درجہ حرارت عروج پرہے، کئی جگہوں پر پارٹی کارکنوں کا آمناسامنا ہوا، الزام تراشی اور شکایتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کراچی کے حلقے این اے دو سو246 میں آج ضمنی انتخاب کے موقع پر گرمی تو کچھ کم ہی رہی، لیکن سیاسی درجہ حرارت اوپر ہی رہا۔ضمنی انتخاب کے دوران کئی پولنگ اسٹیشنوں پر سیاسی جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آئے ۔ایک پولنگ اسٹیشن میں ایم کیو ایم کی حامی خواتین نے پی ٹی آئی کی رہنما نادیہ ربانی کو پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روک دیا۔ اس موقع پرنادیہ ربانی نےایم کیو ایم پرپی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے امیدوارعمران اسماعیل فیڈرل بی ایریا کا دورہ کرنے آئے تو انہیں دیکھ کر ایم کیو ایم کے کارکنوں نے نعرے لگائے۔ اس سے پہلے کریم آباد پل پر پی ٹی آئی اور پاسبان کے حامیوں میں خوب گرما گرمی ہوئی۔