پاکستان
23 اپریل ، 2015

ضمنی انتخاب میں بڑی تعداد میں معمر افراد نے بھی ووٹ ڈالا

ضمنی انتخاب میں بڑی تعداد میں معمر افراد نے بھی ووٹ ڈالا

کراچی.......چلنے کی طاقت نہیں، بولنے کی ہمت نہیں، پر نظام بدلنے کا حوصلہ ہے اور ووٹ کی اہمیت کی آگاہی بھی۔ اسی جذ بے کو لیے این اے246 کے ضمنی انتخابات میں بڑی تعداد میں معمر افراد نے ووٹ ڈالا۔ جمہوری نظام میں ووٹ کی انتہائی اہمیت ہوتی ہے اور ایک ایک ووٹ آخری لمحوں میں فیصلہ کن اہمیت اختیار کرجاتا ہے، یہ بات شاید ہم میں سے بہت سے لوگ بھول جاتے ہیں،لیکن حلقہ این سے 246میں بزرگوں نے اس بات کو اچھی طریقے سے یاد بھی رکھا اور اس پر عمل بھی کیا۔ پولنگ اسٹیشنوں پر ایسی کئی مثالیں نظر آئیں جن سے گھر بیٹھے اچھے اچھے جوان شرما جائیں۔90سال کی مسز عشرت اپنے بیٹے کی گود میں ووٹ ڈالنے آئیں، کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ ان کے ووٹ کی کیا اہمیت ہے۔80سال سے زیادہ کی عمر کے یہ بزرگ ٹھیک سے چل بھی نہیں پارہے،لیکن جمہوری نظام صحیح چل جائے،اسی آس کو لیے وہ بھی ووٹ ڈالنے پہنچے۔ ان بزرگ کی عمر بھی پچاسی سال ہے،سانس پھول رہا ہے،سہارا لے کر حق رائے دہی استعمال کرنے پہنچے ہیںلیکن جانتے تھے کہ ووٹ امانت ہے،اسی لیے امانت میں خیانت نہیں کی ۔صرف یہ ہی نہیں ایسے کئی معمر افراد تھے،جن کی بھرپور شرکت ا ن لوگوں کے لیے مثال رہی۔ جو اس عمل کو بیکار سمجھ کر یا ذرا سی سستی کی وجہ سے اپنا قیمتی ووٹ ضائع کردیتے ہیں۔

مزید خبریں :