23 اپریل ، 2015
سلام آباد........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے مطمئن ہوں، کمیشن کا فیصلہ تاریخی ہو گا جس سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی۔انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے بعد میڈیا سپریم کورٹ بلڈنگ کے باہر شاہراہ دستور پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں جو کمیشن کے سامنے پیش کر دیے جائیں گے، ہم انشاء اللہ تینوں پوائنٹس ثابت کریں گے کہ دھاندلی کی سازش تیار کی گئی، ن لیگ کو مینڈیٹ بھی نہیں ملا اور پلان کر کے دھاندلی کی گئی، انشاء اللہ ہم یہ ثابت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے بیرسٹر اعتزاز احسن نے دھاندلی بے نقاب کرنے کے لیے پولنگ بیگز کا معائنہ کرانے کی تجویز پیش کی۔ن لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے سوالات کا آج بھی جواب نہیں دیا گیا۔اے این پی کے میاں افتخار کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کا مینڈیٹ چرایا جس کے شواہد موجود ہیں،عوامی نیشنل پارٹی کا کیس سب سے مضبوط ہے، اس کے شواہد ہیں کہ پارلیمنٹ سے ایک سازش کے تحت زبردستی دھاندلی کے ذریعے نکالا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کو بطور گواہ کمیشن میں طلب کرنے کا سوال گول کر گئے اور کہا کہ اس بارے میں ان کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ ہی کچھ بتا سکتے ہیں۔