23 اپریل ، 2015
کراچی........این اے 246 کے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتدائی نتائج میں ایم کیو ایم کے کنور نوید کو مخالفین پر برتری حاصل ہے۔این اے 246کے 213میں سے 86سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آ گئے، کنور نوید نے 34138ووٹ حاصل کیے۔پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل 8887ووٹ لے کر دوسرے جبکہ جماعت اسلامی کے راشد نسیم 4186ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔