23 اپریل ، 2015
کراچی.....این اے 246میں کئی مقامات پر پارٹی کارکنوں کا آمناسامنا ہوا، الزام تراشی اور شکایتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کراچی کے حلقے این اے 246میں آج ضمنی انتخاب کے موقع پر گرمی تو کچھ کم ہی رہی، لیکن سیاسی درجہ حرارت اوپر ہی رہا۔ ضمنی انتخاب کے دوران کئی پولنگ اسٹیشنوں پر سیاسی جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آئے۔ایک پولنگ اسٹیشن میں ایم کیو ایم کی حامی خواتین نے پی ٹی آئی کی رہنما نادیہ ربانی کو پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روک دیا۔اس موقع پرنادیہ ربانی نےایم کیو ایم پرپی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے امیدوارعمران اسماعیل فیڈرل بی ایریا کا دورہ کرنے آئے تو انہیں دیکھ کر ایم کیو ایم کے کارکنوں نے نعرے لگائے۔اس سے پہلے کریم آباد پل پر پی ٹی آئی اور پاسبان کے حامیوں میں خوب گرما گرمی ہوئی۔