پاکستان
23 اپریل ، 2015

خیبر ایجنسی اور وزیرستان میں دو دن میں 47 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی اور وزیرستان میں دو دن میں 47 دہشت گرد ہلاک

خیبرایجنسی .......خیبرایجنسی کی وادی تیرا ہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دو روز میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پاک فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں آج دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے۔ کارروائی کے دوران 20 دہشت گرد مارے گئے جن میں تین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے بعض ٹھکانے، گولا بارود اور راشن کا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا۔ بیان کے مطابق گذشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی فضائی کارروائی میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ جنوبی وزیرستان میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ اس طرح سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دو روز کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :