پاکستان
23 اپریل ، 2015

ایسا الیکشن نہیں مانتے جس کی ووٹر لسٹیں سیکٹر آفسوں میں بنیں،نعیم الرحمان

ایسا الیکشن نہیں مانتے جس کی ووٹر لسٹیں سیکٹر آفسوں میں بنیں،نعیم الرحمان

کراچی.......امیر جماعت اسلامی کراچی، حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سارا دن الیکشن کمیشن کودرخواستیں دیتے رہے مگر ہمارے خدشات دور نہیں کئے گئے، ایسے الیکشن کو نہیں مانتے جس کی ووٹر لسٹیں سیکٹر آفسوں میں بنی ہوں۔امیر جماعت اسلامی کراچی، حافظ نعیم الرحمان نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ خوف کے ماحول میں ایم کیوایم کے خلاف الیکشن لڑنا بڑی کامیابی ہے، رینجرز اور پولیس نے آج قدرے بہتر انتظامات کئےتاہم وہ اس ادھوری شفافیت کو ماننے کیلئے تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے خدشات دور نہیں کئے،سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ووٹر لسٹیں دوبارہ بنوائی جائیں لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی میں کسی کو حلوہ کھانے نہیں دیں گے، اُن کے حوصلے سلامت ہیں اور وہ الیکشن کمیشن کی خرابیوں کو اجاگر کرتے رہیں گے۔

مزید خبریں :