23 اپریل ، 2015
ریاض ........وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے ا ور ورکنگ لنچ بھی کیاگیا۔ خادم الحرمین شریفین سے ملاقات بھی کی۔ وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب کے شہر ریاض پہنچے تو ڈپٹی کراؤن پرنس شہزادہ محمد بن نائف شہزادہ محمد بن نائف اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیردفاع خواجہ آصف، طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے خادم الحرمین شریفین سے ملاقات بھی کی، جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، وزیردفاع، وزیرداخلہ اور اعلیٰ سعودی حکام بھی موجود تھے۔