23 اپریل ، 2015
نیویارک........اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 54 لاکھ پاکستانی بچےا سکول نہیں جاتے، جو جاتے ہیں ان کی بہت کم تعداد میٹرک تک پہنچ پاتی ہے۔ جنوبی ایشیا میں بچوں کےا سکول چھوڑنے کی شرح بہت کم ہوئی ہے لیکن پاکستان میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔اقوامِ متحدہ کےادارے یونیسکو کی جانب سےتعلیم سب کے لیے کے عنوان سےجاری کی گئی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان میں سب سے زیادہ بچے اسکول نہیں جاتے۔ تاہم اس سال کےآخرتک ملک میں لڑکیوں اورلڑکوں کے پرائمری اسکولوں میں داخلوں کا تناسب بہتر ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان 2015ء تک کے زیادہ ترتعلیمی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ رپورٹ میں سرکاری اعداد و شمار کی مدد سے معیارِ تعلیم اور مختلف علاقوں کے درمیان تفریق پر بھی سوال اٹھایاگیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہےکہ 2014ءمیں بلوچستان کے پانچویں جماعت کے33 فیصد بچے اردو اور مقامی زبانوں میں کہانی پڑھ سکتے تھے جبکہ صوبہ پنجاب میں یہی تعداد 63 فیصد تھی۔ پاکستان میں پرائمری سکول سے قبل 80 فیصد داخلوں تک کی شرح اچھی ہے اور پرائمری اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کے برابر داخلے کے ہدف کےقریب پہنچ چکا ہے۔