پاکستان
27 اپریل ، 2015

جوڈیشل کمیشن: بی این پی عوامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

جوڈیشل کمیشن: بی این پی عوامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

اسلام آباد......مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن بی این پی عوامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب طلب کرلیا۔ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دیئے کہ کچھ جماعتوں نے ٹرمزآف ریفرنس کےمطابق دستاویزات جمع نہیں کرائیں۔ بی این پی مینگل اوربی این پی عوامی کی جانب سےوکلا جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوئے۔ بی این پی (عوامی) کے وکیل شاہ خاور نے کمیشن کے روبرو بیان میں کہا کہ بلوچستان میں اس وقت کےچیف سیکریٹری نےدھاندلی میں کردارادا کیا،چیف سیکریٹری بلوچستان، سیکریٹری الیکشن کمیشن کےعہدے پرفائز ہیں،الیکشن کمیشن سے رپورٹ اور جواب طلب کیا جائے۔ جوڈیشل کمیشن نے بی این پی عوامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دیئے کہ کچھ جماعتوں نے ٹرمزآف ریفرنس کےمطابق دستاویزات جمع نہیں کرائیں،زیادہ تر دستاویزات عمومی نوعیت کی ہیں۔

مزید خبریں :