28 اپریل ، 2015
کراچی.......... مقامی این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کیس کی تفتیش میں پیشرفت نہ ہوسکی۔ تحقیقات حکام کا کہنا ہے کہ مقدمےکےاندراج کےبعدخول اور گاڑی کافارنزک ٹسٹ کرالیاگیا ہے،قتل میں استعمال ہونےوالاہتھیارپہلےاستعمال نہیں کیاگیا، خول پہلےسےموجود رکارڈ سےمیچ نہیں ہوسکا۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق قتل کی واردات موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نےکی، موبائل فونزکےسی ڈی آرکےلیےلکھ دیا ہے، سبین محمود کے قتل کی جیوفینسنگ بھی کرائی جائےگی، تفتیش کاروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی۔ تحقیقاتی حکام مزید کہنا تھا کہ سبین محمود کو 1گولی جبڑے،1گردن،ایک ہنسلی اورایک کندھے میں لگی۔