28 اپریل ، 2015
بدین ...........بدین میں زیریں سندھ کے ساحلی علاقے میں تیل کے کنویں سے رساؤ جاری ہے، جس کے باعث تیل سمندر میں شامل ہونے سے مچھلی ، جھینگے اور آبی حیات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، 2009 میں آنے والے سمندری طوفان کے باعث کنواں بند کردیا گیا تھا۔ ترجمان تیل کمپنی کے مطابق کنویں کا وال چوری ہوگیا ہے، جس کے باعث تیل کا رساؤ شروع ہوا، کنواں مکمل طور پر بند کرنے کے لئے دبئی سے مشینری منگوائی ہے۔