28 اپریل ، 2015
راولپنڈی.....سوپر ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8مئی تک توسیع کردی گئی ہے،لائف مشکل ہے تو کیا،اسٹائل میں رہنے کا،منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی اس بار پیشی یاترا کے دوران پہلے کے مقابلے میں مختلف نظر آئیں، ہاتھ میں موبائل،چہرے پر اسمائل،سفید لباس،آڑھی مانگ کے ساتھ چہرے پر نکلی لٹ، سیلقے سے باندھا جوڑااور اس پر نمایاں ہوتا ٹیٹو،کسی کی نظروں سے نہ بچ سکا۔کانوں میں سفید موتی جیسے ٹاپس،چہرے پرہلکا میک اپ اور آیان کا بار بار زلف کو سنوارنے کا انداز اس بارکچھ نیا تھا۔ منی لانڈرنگ کیس میں انہیں کسٹم عدالت کےجج کی عدم تعیناتی کےباعث بینکنگ کورٹ راولپنڈی کے جج صابر سلطان کے سامنے پیش کیاگیا۔عدالت نے ایان علی کیخلاف مکمل چالان پیش نہ کرنے پر کسٹم حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور جوڈیشل ریمانڈ میں 8مئی تک توسیع کر دی۔