کھیل
29 اپریل ، 2015

کھلنا ٹیسٹ :کھانے کے وقفے پر بنگلادیش 8وکٹوں پر325رنز

کھلنا ٹیسٹ :کھانے کے وقفے پر بنگلادیش 8وکٹوں پر325رنز

کھلنا.......کھلنا ٹیسٹ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے پر بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 8وکٹوں کے نقصا ن پر 325رنز بنالئے۔کھلنا میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلا سیشن پاکستانی بالرز کے نام رہا، شاہینوں نے 89رنز کے عوض 4 ٹائیگرز کا شکار کیا۔ بنگلادیش نے 236 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی ،آج گرنے والی پہلی وکٹ شکیب الحسن کی تھی جو 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انہیں ذوالفقار بابر نے آؤٹ کیا ، جب کہ سومیا سرکار 33 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان مشفق الرحیم 32رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے۔تیج الاسلام ایک رن بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔کھانے کے وقفے پر شواگاتا ہوم11اورمحمد شاہد 6رنزپر ناٹ آئوٹ تھے۔یاسر شاہ نے 3،محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر نے 2،2جبکہ وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :