29 اپریل ، 2015
کوالمپور......پاکستان کے حمزہ اکبر ملائشیا کے محمد رضا کو ہرا کر ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے،جہاں ان کا ٹکراو بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہوگا۔حمزہ اکبر ایشین اسنوکر ٹائٹل سے صرف ایک قدم کی دوری پر ۔پاکستانی کیوئسٹ نے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں میزبان ملائیشیا کے محمد رضا کے خلاف بھی بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا ۔حمزہ نے حریف کو صرف دو ہی فریم جیتنے دئیے۔ چھ فریم جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی،حمزہ اکبرنے پہلی مرتبہ ایشین چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ان سے پہلے پاکستان کے محمد یوسف اور محمد سجادبھی فائنل کھیل چکے ہیں، محمد یوسف نے 1998 میں ایشین ٹائٹل جیتا تھا۔