12 جنوری ، 2012
کالام…کالام میں دوسرے دن بھی درجہ حرارت منفی 15رہا جبکہ لاہور میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سنٹی گریڈرہا۔ بالائی علاقے اگلے دوروز کے دوران بدستور شدید سردی کے زیر اثر رہیں گے۔سردی کی حالیہ لہر نے ملک کے تمام علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ مری میں حالیہ برف باری کے بعد سردی کی وجہ سے پانی پائپ لائنوں میں پانی منجمد گیا ہے۔آزادکشمیر موسم خوشگوار ہے، تاہم سردی کی شدت برقرار ہے ۔ برف نہ پگھلنے کے باعث آمد و رفت کے راستے بند پڑے ہیں۔ مالاکنڈڈویژن میں رات کے اوقات شدید سردی ہے،کوئٹہ، زیارت چمن اور پشین سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقے جبکہ شمالی و جنوبی وزیرستان ، مہمند، کرم ، باجوڑ اور خیبر ایجنسیز کے تمام علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔اسکردو اور استور میں درجہ حرارت منفی 13 ،پارا چنار منفی 12 ،ہنزہ منفی 11 ،گلگت منفی 7 ،مری منفی 6 ،اسلام آباد منفی ایک ،پشاور میں صفراجبکہ کراچی کادرجہ حرارت تیرہ ڈگری سنٹی گریڈرہا۔ محکمہ موسمیات نے جمعے اور ہفتے کیدوران ملک کے بیش تر علاقوں میں سرما کی مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔جب کہ آج صبح کے وقت صوبہ پنجاب ، خیبرپختونخوا اور سکھر ڈویژن میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔