30 اپریل ، 2015
کھلنا.....پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی،تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں5وکٹوں کے نقصان پر537بنالیے۔ یوں اسے بنگلادیش کے خلاف205رنزکی برتری حاصل ہوگئی ہے۔کھلنا میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان نے آج 227رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز شروع کی،پہلے سیشن میں آئوٹ ہونے والے واحد بیٹسمین اظہر علی نے 83رنز بنائے، وہ شواگاتا ہوم کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔یونس خان 33رنز کی اننگزکھیل کر تیج الاسلام کا شکار بنے۔محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی،وہ 224رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔کپتان مصاح الحق 58رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو اسد شفیق اور سرفراز احمد 51،51رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ بنگلا دیش کی طرف سے تیج الاسلام نے 3جبکہ شواگاتاہوم نے 2وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 332رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔