30 اپریل ، 2015
کراچی......ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ کل رات کی ملاقات میں اسکرپٹ لکھا گیا،کل زرداری صاحب سے ملاقات میں تیسری شخصیت کون تھی،ہم تحقیقات کررہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستارنے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ راؤ انوارکی اپنی ساکھ کیا ہے؟پریس کانفرنس میں کہا کہ کل گرفتاری کی اوراب کہا پرسوں ہوئی۔