پاکستان
02 مئی ، 2015

سراج الحق مزدوروں کے دن سرخ لباس پہن کر ڈراما بند کریں،زاہد خان

سراج الحق مزدوروں کے دن سرخ لباس پہن کر ڈراما بند کریں،زاہد خان

پشاور........اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بنی گالہ میں احتجاج کرنے والے ورکر نظر نہیں آئے جو وہ مزدوروں کے عالمی دن پر شیخوپورہ چلے گئے۔ اے این پی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سراج الحق مزدوروں کے عالمی دن پر سرخ لباس پہن کر ٹوپی ڈرامہ نہ کریں، پنجاب سے پہلے وہ اپنے صوبے خیبر پختونخوا کے مزدوروں کی بات کریں۔ زاہد خان نےکہاکہ اگر عمران خان ورکرز کے مطالبات نہیں مانتے تو سراج الحق صوبائی حکومت سے الگ ہوجائیں۔

مزید خبریں :