03 مئی ، 2015
کراچی...........بلدیہ کے علاقے اتحادٹاؤن میں سی ٹی ڈی سیل کی جانب سے کاروائی کی گئی ہے، جس میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون میں حساس اداروں کی نشاندہی پر کاونٹر ٹیررسٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کاروائی کی گئی، جس کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ سی ٹی ڈی کے انچارج علی رضا کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4دہشتگرد زخمی ہوگئے، ملزمان کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلح اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔