کھیل
03 مئی ، 2015

برج ٹائون ٹیسٹ: دوسرا دن ختم اور انگلینڈ کے 5وکٹوں پر 39رنز

برج ٹائون ٹیسٹ: دوسرا دن ختم اور انگلینڈ کے 5وکٹوں پر 39رنز

برج ٹائون..........ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کین سینگٹن اول، برج ٹائون میں جاری ہے۔ آج میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ کا دوبارہ آغاز 240رنز 7وکٹوں پر کیا ، تو ان کی پوری ٹیم 257رنز بنا کر آئوٹ کوئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے فاست بالر جیروم ٹیلر نے 3وکٹیں حاصل کیں۔دوسری جانب کالی اندھی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو انکی پوری ٹیم 189رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی ، ٹیم کی جانب سے جیرمین بلیک وڈ 85رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلش ٹیم کی جانب سے فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن نے 42رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کو 68رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ انگلینڈ کا اپنی دوسری اننگ کا آغاز تباہ کن رہا اور صرف 39رنز کے اسکور پر ان کے 5ٹاپ آڈر بلے باز پویلین لوٹ گئےاور مجموعی طور پر ٹیم کو 107رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے 2، شینن گیبریال ، جیسن ہولڈر اور ویرا سیمی پرمول نے 1,1کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میچ میں آج کا دن بالرز کے نام رہا اور پورے دن میں 18وکٹیں گر گئیں ، جو اس گرائونڈ میںپہلی بار ہوا ہے اور ایک ریکارڈ بن گیا ہے۔

مزید خبریں :