03 مئی ، 2015
رحیم یار خان......... رحیم یار خان میں ڈاکوؤں نے اغوا کئے گئے 7 پولیس اہلکاروں کے بدلے اپنے سات ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا ۔ پولیس کے مطابق 3 ڈاکو رحیم یار خان اور 4 ڈاکو بہاولپور جیل میں قید ہیں۔ ڈی پی اوسہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا جائیگا، گھوٹکی پولیس نے کچے کے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے اور پیش قدمی جاری ہے۔