03 مئی ، 2015
کراچی.......... ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’را‘ پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی سازش کررہی ہے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا اور ملک کوغیرمستحکم کرنے کے لیے غیرملکی مداخلت پراظہار تشویش کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان، سندھ، فاٹا سمیت کئی علاقوں میں "را" انتشار پھیلا رہی ہے، ’را‘ پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی سازش کررہی ہے، بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔