پاکستان
04 مئی ، 2015

کراچی کے اسکول میں خصوصی بچوں کے لیے تقریب

کراچی کے اسکول میں خصوصی بچوں کے لیے تقریب

کراچی.........کراچی کے ایک نجی اسکول میں خصوصی بچوں کے لیے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ننھے ستاروں نے آواز کا جادو جگایا اور اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لیے۔ بچے کا دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان کا نغمہ گنگناتے ہوئے، قومی نغمے کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہارکرتے یہ ننھے پھول اپنی زندگی کی مشکلات آسان بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ الف ب پر یقین رکھنے والے خصوصی بچوں کو اسکول انتظامیہ نے موقع دیا، ٹیبلو میں پرفارمنس کا، تو وہ خوشی سے کھل اٹھے۔ ننھے ستاروں نے اپنے کرداروں کو خوبصورتی سے نبھایا، اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن نے اسپیشل بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی، جبکہ انتظامیہ کو چند مشکلات بھی درپیش رہیں۔ مختلف نغمات پر خوبصورت رقص پیش کرکے ان ننھے ستاروں نے روشنی بکھیر دی، اگر حکومت خصوصی بچوں کے لیے خصوصی اقدامات کرے تو یہ بچے بھی ملک کے لیے اعلیٰ خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

مزید خبریں :