05 مئی ، 2015
بدین........... سابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ذوالفقارمرزا کی سیکیورٹی سے متعلق تشویش ہے، بدین میں ایسے پولیس افسران بھیجے جائیں جو سیاسی نہ ہوں، ذوالفقارمرزا پرانسداد دہشتگردی کے تحت کیسزبنائے گئے ہیں، اسطرح کاماحول بنایاجارہاہےجسکےاثرات صرف سندھ تک محدود نہیں رہیںگے۔ فہمیدہ مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پولیس میں سیاسی مداخلت واضح نظر آرہی ہے، بدین میں ایسےنمائندوں کوبھیجا جارہاہےجو مخصوص سیاسی جماعت کی نمائندگی کررہےہیں ، پورے سندھ کی پولیس بدین میں لاکرکھڑی کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بدین میں 16،17 پولیس موبائل پہنچ گئیں جیسےکوئی آپریشن کیاجاناہو، ضمانت تمام دفاترمیں بھجوائی گئی بدین میں پھرپولیس کی نفری پہنچ گئی، ہماری جدوجہد جمہوریت کےلیے ہے۔ سابق اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ خطرہ ہے کہ موجودہ صورتحال سے بہت سے لوگوں کا نقصان ہوگا، آئی جی سندھ سے کہا کہ اتنی پولیس موبائل میرے گھر کے باہرکیوں کھڑی ہیں؟ آئی جی سندھ نے کوئی جواب نہیں دیا، سندھ ہائیکورٹ کےاحکامات کے باوجود پولیس موبائل گھرکے باہرکھڑی ہیں، سندھ پولیس سیاست زدہ ہے،بدین میں چھاپوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔