انٹرٹینمنٹ
06 مئی ، 2015

ہٹ اینڈ رن کیس :سلمان خان کو 5برس قید کی سزا سنادی گئی

ہٹ اینڈ رن کیس :سلمان خان کو 5برس قید کی سزا سنادی گئی

ممبئی .....بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں عدالت نے 5برس قید کی سزا سنادی ہے۔ آج صبحممبئی کی عدالت نے تیرہ برس پرانے کیس میں سلمان خان کو مجرم قرار دیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے دبنگ خان کو حراست میں لے لیا ،بالی وڈ پروڈیوسرز کے سر پر ان کی سزا کے بعد تلوار لٹک گئی ہے،کیوں کہ سرمایہ کاروں نے دبنگ خان پر اربوں روپوں کی سرمایہ کاری کر رکھی ہےجو کیس 13برس تک چلا ،آج اس کا فیصلہ آگیا۔ممبئی کی سیشن عدالت کے فیصلے کے مطابق ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان پر تمام الزامات ثابت ہوگئے ہیں اور انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے 5برس قید کی سزا سنادی گئی ہے۔2002ء میں سلمان خان کی گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص ہلاک اور4 زخمی ہوئےتھے،لیکن سلمان خان نے جرم سے انکار کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ حادثے کے وقت وہ گاڑی میں ضرور تھے لیکن گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا ،کیس کا فیصلہ آتے ہی سلمان خان کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر جمع ہو گئی۔ادھر بالی وڈ کے کئی پروڈیوسرزنے ہٹ اینڈ رن کیس کا فیصلہ آتے ہی سر پکڑ لیا،کیونکہ فلمی صنعت نے سلمان خان پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔سلمان خان اس وقت 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں بجرنگی بھائی جان اورپریم رتن دھن پاو شامل ہیں جب کہ وہ چار فلمیں سائن کر چکے ہیں جن میں شدھی ،سلطان،اینٹری میں نوانٹری اور دبنگ تھری شامل ہیں ۔اس کے علاوہ وہ کئی اشتہاری کمپنیوں کے بھی برانڈ اسبیسیڈر ہیں۔

مزید خبریں :