06 مئی ، 2015
کرم ایجنسی.......کرم ایجنسی کے علاقے لوئرکرم کے اسکول گراؤنڈ میں نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق واقعے میں ایک مقامی قبائلی جاں بحق ہوا ہے جبکہ مقابلے کے دوران ایک خود کش حملہ آور بھی مارا گیا ہےجبکہ 4افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر کے قریب واقع کرم ایجنسی کے علاقے لوئرکرم میں واقع ہائی اسکول علی زئی کے گراؤنڈ میں فٹ بال میچ جاری تھا، جہاں کھلاڑیوں کے علاوہ بچوں سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد میچ دیکھنے کیلئے موجود تھے، اس دوران گراؤنڈ میں دہشت گرد داخل ہوئے جنہوں نے فائرنگ کی اور اس دوران دو دھماکے بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس دومان مقامی مساجد سے اعلان کیا گیا کہ مقامی افراد آئیں اور آکر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں۔پولیٹیکل حکام کے مطابق واقعے کے تین زخمیوں اور قبائلی کی لاش کو علی زئی اسپتال لایا گیا ہے جبکہ ایک شدید زخمی کو پارا چنار اسپتال لے جایا گیا ہے۔