06 مئی ، 2015
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے قومی سلامتی کے ادارے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل ، میجرجنرل احتشام ضمیر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ جنرل احتشام ضمیرنے ملک کیلئے بڑی خدمات انجام دی ہیں جنہیں یادرکھاجائے گا۔ان کے انتقال سے جوخلاء پیداہواہے وہ پرنہیں ہوسکتا۔ الطاف حسین نے جنرل احتشام ضمیرمرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیااورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ دریں اثنا الطاف حسین نے گلشن معمار یونٹ احسن آباد کے کارکن آغامحمود احمدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔اور سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)۔علاہ ازیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کارکن آغا محمود احمد ،لیاقت آبادکے کارکن محمد ندیم شاہ کی بیٹی سیدہ فاطمہ ، سانگھڑ زون کے کارکن اشتیاق احمد کے والد نثار احمد شیخ ، کارکن محمد حسین کے چچا زہر دین ، نوابشاہ کے عظمت عمران کی والدہ محترمہ حمیدہ ، ٹھٹھہ کے کارکن ریاض احمد کی والدہ صابرہ خاتون کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)