07 مئی ، 2015
پشاور........خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 95 لوئردیر پر آج ضمنی انتخاب ہورہا ہے، جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پولنگ صبح8 بجے شروع ہوگی جو بغیر کسی وقفے کے شام5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 40 ہزار743 ہے، جن کے لئے 85پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ انتخابات میں 3سیاسی جماعتوں جماعت اسلامی کے اعزاز المک، عوامی نیشنل پارٹی کے بہادر خان اور پاکستان راہ حق پارٹی کے ضیاء الحق حیدری، جبکہ 1آزاد امیدوار ملک امیر زادہ حصہ لے رہے ہیں۔ یہ نشست امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہوئی ہے۔