07 مئی ، 2015
اسلام آباد........وزیر اعظم نواز شریف نے سینیٹر رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب مقرر کر دیا۔وزیر اعظم نواز شریف سے سینیٹر رفیق رجوانہ نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر اعظم کے پولیٹکل سیکرٹری آصف کرمانی بھی موجود تھے ۔ سینیٹر رفیق رجوانہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے ۔سینیٹر رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ وہ قیادت کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔