پاکستان
07 مئی ، 2015

سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف بیان، ایم کیو ایم کی عمران کیخلاف قرارداد

سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف بیان، ایم کیو ایم کی عمران کیخلاف قرارداد

اسلام آباد..........ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں عمران خان کی طرف سے فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود بیان کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔ ایم کیو ایم کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی گفتگو میں فوجی حکام کے خلاف غیر اخلاقی باتیں کیں، عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے جس میں پاک آرمی کی تضحیک و تمسخر اڑایا گیا ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے ۔ ایم کیو ایم کی جانب سے قرار داد رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے جمع کرائی، قرارداد میں عمران خان کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ عمران خان کی وڈیو کی سی ڈی بھی قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔

مزید خبریں :