دنیا
09 مئی ، 2012

رومنی کے مقابلے میں اوباما کی حمایت میں مزید اضافہ

رومنی کے مقابلے میں اوباما کی حمایت میں مزید اضافہ

واشنگٹن… امریکا میں ری پبلکنز کے ممکنہ صدارتی امیدوار مِٹ رومنی کے مقابلے میں صدر اوباما کی عوامی حمایت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ رواں ماہ کئے گئے ایک سروے میں 49 فیصد افراد نے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں بارک اوباما کے حق میں رائے دی۔ ان کے ممکنہ حریف مٹ رومنی کو 42 فیصد ووٹ ملے۔ رائے دہندگان نے صحت عامہ ، معیشت اور خارجہ پالیسی کے شعبوں میں صدر اوباما کے حق میں رائے دی۔ اپریل میں کئے گئے سروے میں صدر اوباما کو 47 فیصد اور مٹ رومنی کو 43 فیصد افراد کی حمایت حاصل تھی۔

مزید خبریں :