دنیا
09 مئی ، 2012

فلپائن : سپر اسٹور میں آگ لگنے سے11خواتین ہلاک

فلپائن : سپر اسٹور میں آگ لگنے سے11خواتین ہلاک

منیلا… فلپائن کے ایک سپر اسٹور میں آگ لگنے سے 11خواتین ہلاک اور 7لاپتا ہو گئیں۔ ایک غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق فلپائن کے شہر بوٹوآن کے ایک سپراسٹو ر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 11 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسٹور میں 21 خواتین ورکرز تھیں جو آگ لگنے کی وجہ سے اسٹور میں پھنس گئیں اور انہیں باہرنکلنے کیلئے ایمرجنسی راستہ نہ مل سکا۔ جس پر تین خواتین نے دوسری منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی اور 11خواتین دھویں میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئیں اور سات خواتین اب تک لاپتہ ہیں۔

مزید خبریں :