09 مئی ، 2012
بیجنگ… چین کے وسطی صوبے ہبائی میں مسلسل موسلادھار بارشوں نے جل تھل کردیا،3 لاکھ افراد پانی میں پھنس کر رہ گئے۔ صوبہ ہبائی کے 10 شہر شدید بارشوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں اب تک 177 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ یہ بارش اس سال کی سب سے بڑی بارش کہی جارہی ہے۔ تباہ کن بارشوں نے بڑے علاقے کو متاثر کیا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ ان بارشوں سے ہبائی کے شمالی علاقوں میں خشک سالی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔