پاکستان
10 مئی ، 2015

گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ نے عہدے کا حلف اٹھالیا

گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ نے عہدے کا حلف اٹھالیا

لاہور.........گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ رفیق احمد رجوانہ سے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے حلف لیا جبکہ تقریب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے ملک کے سب سے بڑے صوبے کا گورنر بننے کی سعادت بخشی، وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کا بھی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے پارٹی کے ایک کارکن کو یہ عزت بخشی،میں صوبے کے عوام کی بھرپور خدمت کرنے کی کوشش کروں گا، میں آئینی حدود میں رہتے ہوئے پنجاب کے عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا، میں جنوبی پنجاب کے عوام کی توقعات پو بھی پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کے عوام سے دلی محبت کرتے ہیں ، وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے متعدد ترقیات منصوبے جاری کررکھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر کا عہدہ مکمل ایمانداری سے نبھانے کی کوشش کروں گا ، میں آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے ہر سیاسی جماعت کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کروں گا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میں وکیل ہوں ، مجھے قانون کی پاسداری کرنی ہے، کام مرکزی اور صوبائی حکومت نے کرنا ہے ، میں ان کی مدد کروں گا، اپنی قیادت کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کروں گا۔

مزید خبریں :